2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:33
فیصل آباد: بیس بیس گھنٹے بجلی غائب ، مشینیں بند، شہری پریشان
اے آر وائی - فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 670 میگاواٹ ہوگیا ہے۔ انیس سو طلب کے مقابلے میں بارہ سو تیس میگاواٹ بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔ انرجی بحران کے نتیجے میں کئی ٹیکسٹائل یونٹ بند ہو نے سے ہزاروں مزدور بےروزگار ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف فیسکو نے صارفین کو ڈبل ریڈنگ کے بل بھجوادیئے ہیں جن پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی ڈبل لئے جائیں گے۔