2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:33
ریلوے ملامین کا احتجاج، 10انجن روک لئے، مسافر پریشان
اے آر وائی - ریلوے مزدور اتحاد شیڈ اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں بزنس ٹرین سمیت دس انجن لاہور کے انجن شیڈ پر روک لیے اور مطالبات منظور ہونے تک انجن نہ چلانے کا اعلان کیا۔
ریلوے مزدور اتحادکا کہنا ہے ریلوے مزدوروں کے معاوضے فی الفور بڑھائے جائے۔ ذرائع کا کہنا ہےریلوے انتظامیہ نے انجن چلانے کے لیے متبادل ڈرائیور بلا لیے ہیں اور ریلوے پولیس کی بھری نفری بھی موقع پر تعینات کی گئی ہے ۔مظاہرین کا کہنا ہے ریلوے انتظامیہ کی طرف سے بھیجے گئے متبادل ڈارئیوروں کو بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔