2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:34
مہاجر صوبے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، شازیہ مری
اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ مہاجر صوبے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ مہاجر صوبے بنانے کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والے یہ جان لیں کہ مہاجر کیمپوں میں رہتے ہیں صوبوں میں نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہون نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں کیا۔ جہان ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام نے مشکلات پہلے بھی سہی ہیں جبکہ بائیس تاریخ کو بھی انہوں نے کئی مصیبتیں سہیں ۔ لیاری سے نکالی جانے والی ریلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ریلی نکالنے سے پہلے اجازت درکار ہوتی ہے اور کراچی میں کوئی بھی پارٹی سیاسی ریلی نکال سکتی ہے۔
اس موقع پر نیٹو سپلائی کے حوالے شا زیہ مری کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بندش پاکستان کے لئے عزت اور وقار کی بات ہے۔