تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:35

سکھر:محبت کی شادی ، بیوی قتل،شوہر شدید زخمی

اے آر وائی - دو مہینے قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر ورثاء کی فائرنگ سے خاتون موقع پر ہلاک جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا۔سکھر کے علاقے ایوب گیٹ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے شہر سے خریداری اور قریبی ریسٹوریٹ سے کھانہ کھاکر گھر واپس جانے والے جوڑے پر فائرنگ کردی۔ جسکے نتیجے میں چوبیس سالہ سرداراں سیال موقع پر ہلاک جبکہ اس کا شوہر عطاء اللہ گڈانی شدید زخمی ہوگیا ۔



جوڑے نے دو ماہ قبل میرپورماتھیلو کے علاقے سے فرار ہوکر پسند کی شادی کی تھی فائرنگ کرنے والے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والی خاتون کا بھائی ہے اور پولیس میں ملازمت کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.