تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:36

کراچی : رینجرز کی کارروائی، 26 افراد زیرحراست

اے آر وائی - رینجرز نے رات گئے گذری کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مختلف علاقوں سے نو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا۔



رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے الیاس گوٹھ ، لیاقت آباد ٹاوٴن، مہاجر کالونی، جمشید ٹاوٴن، آرٹ کونسل، صدر ٹاوٴن میں چھاپہ مارکارروائی کے بعد نو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے تفتیش کی جارہی ہے۔



ادھر انسداد بھتہ سیل نے لیاقت آباد کے علاقے میں کاروروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی سینٹرل کیپٹن عاصم کے مطابق چاروں ملزمان کو لیاقت اباد کے علاقے سے گرفتار کیاگیا جو ڈکیتی اور مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار اور بھتے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.