تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:36

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ رات گئے کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیاجبکہ بہارد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔



لیاری کے علاقے آگرہ تاج کا لونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ لیاقت آباد الیاس گوٹھ میں فائرنگ سے بھی دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔



اسی دوران تین ہٹی کے قریب نامعلوم افراد نے بس میں سوار دو نوجوانوں کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ایک زخمی سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔



اورنگی ٹاوٴن تیرہ نمبر کے قریب قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔بلدیہ ٹاوٴن مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مصطفی نامی شخص جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.