2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:37
گوجرانوالہ:10سالہ ثوبیہ پر وحشیانہ تشدد، والدین گرفتار
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں پھول سی بچی ثوبیہ پر ظلم کرنے والی کوئی اور نہیں سوتیلی ماں نکلی۔ پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔
دس سالہ ثوبیہ کو سوتیلی ماں نے وحشیانہ تشدد کر کے سڑک پر پھینک دیا تھا جسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال پہنچایا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ثوبیہ کی اکثر ہڈیاں سریے اور ڈنڈے مارنے سے ٹوٹ گئی تھیں۔ وزیر قانون پنجاب نے واقعہ منظر عام پر لانے پر اے آروائی نیوز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔