تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:38

خانیوال: تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی،خاتون ہلاک

اے آر وائی - خانیوال تیز رفتاری کے باعث کار الٹ سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی جبکہ ایک عورت جاں بحق ہو گئی۔ خانیوال میلسی کے علاقے مترو سے جھنگ جانے والی فیملی کی کاراڈا کچی پکی کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی جبکہ 70 سالہ خاتون ممتاز بی بی جان بحق ہو گئی۔



کار حادثہ میں زخمی ہونے والے 3 سالہ سلمان،5 سالہ سونیا، 9 سالہ نادیہ اور12سالہ شازیہ اور38 سالہ رخسانہ کو ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.