2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:39
رحیم یار خان : بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق ،35 سے زاہد زخمی
اے آر وائی - رحیم یار خان کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے نو افراد جاں بحق اور پینتیس سے زاہد زخمی ہو گئے ۔ بہاولنگر سے کراچی آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث ظفر آباد موڑ کے قریب الٹ گئی ۔
مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے بس سے زخمیوں کو نکالا اور مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا ۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔