2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:39
کراچی:ریسٹورنٹ پر دستی بم سے حملہ
اے آر وائی - پولیس حکام کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے ریسٹورنٹ کے باہر دستی بم سے حملہ کیا جس سے وہاں موجود گیارہ افراد زخمی ہوگئےجن میں ریسٹورنٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریسٹورنٹ میں موجود تھی۔ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو سول، دو کو جناح اور ایک شخص کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے۔ واقع کے بعد پولیس اور رینجرزکی اضافی نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔