تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

لاہور:داماد نے رقم نہ دینے پر ساس اور سالے کو آگ لگا دی

اے آر وائی - لاہورکے علاقےشفیق آباد میں رقم کا بندوبست نہ کرنے پر داماد نے ساس اور سالے کو آگ لگا دی۔



کریم پارک کے رہائشی نزاکت کے مطابق انکے بہنوئی عمر حیات نے کاروبار کیلئے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ رقم کا بندوبست نہ ہونے پرعمر نے بیوی سمیرا کو تین ماہ قبل میکے بھیج دیا تھا۔ رات گئے نزاکت کی والدہ صفیہ بی بی اور چھوٹا بھائی سجاد حسین سمیرا کی گھر واپسی کی بات کرنے عمر کے گھر گئے تو اس نے کزن کے ساتھ مل کر انہیں آگ لگادی۔



زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آگ کے باعث خاتون کا جسم ستر فیصد سے زائد جھلس چکا ہے۔ پولیس نے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.