تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

ملتان:دلہے کے ارمان ہوئے ٹھنڈے،لڑکی والوں کاباراتیوں پرتشدد

اے آر وائی - ملتان میں لڑکی والوں کردیئے دولہا میاں کے ارمان ٹھنڈے اور لڑکی والوں نے باراتیوں کو پیٹ ڈالا خواتین پر تشدد زیوارات چھین لیئے بارات زخمیوں کو لے کر ہسپتال پہنچ گئی۔



چوک شہباز کے رہائشی اعجاز احمد کی شادی محمد بخش کی بیٹی بینا سے طے ہوئی تھی جب بارات دلہن کے گھر پہنچی تو نزیرنامی شخص نے دولہا کے ماموں کو برابھلا کہا اور تھپڑ مارے اسی دوران لڑائی میں دلہن والے اور بارات لے کر آئے ہوئے باراتی بھی شامل ہوگئے۔ جس کے تنجے میں دولہا کا بھائی والدہ، ماموں اور دو چچا زاد بھائی زخمی ہو گئے لڑکی والوں نے بارات کے ہمراہ ٓآنے والی خواتین کے زیور بھی نوچ ڈالے تھانہ کینٹ پولیس اطلاع کے ایک گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور بغیر کاروائی کیئے واپس لوٹ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.