تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

لاہور:ریلوے ٹیکنیکل مزدوروں کی ہڑتال 13 ویں روز جاری

اے آر وائی - لاہور میں ریلوے ٹیکنیکل مزدوروں کی ہڑتال تیرہ ویں روز بھی جاری ہے۔ ملازمین نے ٹرینوں کے انجن روک لئے۔



لاہور ریلوے انجن شیڈ میں ٹیکنکل مزدوروں کی ہڑتال کے باعث غوری، جعفر ،عوام اور علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن شیڈ میں ہی روک لیے گئے۔ ہڑتالی ملازمین نے دو شینٹنگ انجن اور کراچی جانے والی مال گاڑی کے انجن بھی روک لیے۔



مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہڑتال ناکام بنانے کے لیے انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ریل مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی ہڑتال میں شرکت کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.