تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

ایبٹ آباد: سرکاری سکول میں بم کی افواہ

اے آر وائی - ایبٹ آباد کے سرکاری سکول میں بم کی افواہ پربم ڈسپوزل اسکواڈنے سکول سرچ کرکے سکول کلئیر کروا دیا۔



گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں بم کی افواہ پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اسکول خالی کروا کر تمام کمروں کی تلاشی کے بعد سکول کو کلئیر قرار دے دیا،بم کی اطلاع کے فوری بعد سکول میں بھگدڑ مچ گیا بچیوں نے چینخ و پکار شروع کر دی،بھگدڑ کے دوران چند بچیاں زخمی میں ہو گئیں۔



طالبات کا کہنا تھا کہ سکول میں ایک خاتون داخل ہوئی اور ایک لفافہ سکول میں چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔سکول انتظامیہ نے بچیوں میں خو ف وہراس کی کیفیت طاری ہونے کے بعد سکول میں تعطیل کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.