تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

کراچی:تاجروں کوحراست میں لینےپرسبزی فروشوں کا احتجاج

اے آر وائی - نیو سبزی منڈی سے سادہ کپڑوں میں ملبوس قانون نافذ کرنے والوں کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو تاجروں کوحراست میں لیا جس کے بعد سبزی منڈی پر سبزی فروشوں نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور فروٹ و سبزی کی سپلائی بند کردی۔



سبزی منڈی کے اطراف اندرون ملک سے انے اور شہر بھر میں سپلائی کرنیوالوں کا رش لگ گیا اور کئی گھنٹوں سپلائی معطل رہنے کے باعث تاجروں کا مال بھی خراب ہوا۔سپر ہائی وے پر بھی ٹریفک بھی کچھ دیر معطل رہی ۔سبزی فروشوں کاکہا تھا کہ بلاجواز گرفتاریاں روز کا معمول بن گئی ہیں ۔



قانوں نافذ کرنے والے مقامی پولیس کی موبائل بھی ساتھ لائے تھا جس کی نمبر پلیٹ پر کاغذ سے چھپائی گئی تھی ،موبائل کو تاجروں نے قبضہ میں لیا اور کئی گھنٹوں تک پولیس اہکاروں کو بھی یرغمال بنایا۔تاجروں کے نقصان کے پیش نظر چھ گھنٹے کے بعد منڈی سے فروٹ اور سبزی کی سپلائی بحال کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.