تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

شہداد پور: قبائلی لڑائی، 10گھرنذرآتش، 2 لڑکیاں زندہ جل گئیں

اے آر وائی - شہداد پور میں مسلح افراد نے گوٹھ رمضان رند پر حملہ کرکے گھروں کو آ گ لگا دی جس سے دو لڑکیاں زندہ جل گئیں اور دس گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ یہ واقعہ رند اور خاصخیلی قبیلے میں پانی کے تنازع پر جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔



گذشتہ روز بھی چار افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کے بعد سخت کشیدگی ہے اور مسلح افراد مورچہ بند ہیں۔ علاقے کے لوگ گھروں میں محصور ہور رہ گئے ہیں۔ کسی بھی وقت بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق بھاری نفری علاقے میں موجود ہے بارہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.