تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

کراچی: دستی بم حملے کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

اے آر وائی - کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر پر دکان پر دستی بم حملے کیخلاف دکانداروں اور علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اور بھتہ مافیا کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت رد عمل اور غصے کا اظہار کیا۔



گذشتہ رات بھتہ نہ دینے پر جمشید روڈ پر واقع دکان پر دسی بم سے حملہ کیا گیا اور علاقے میں مسلسل دکانداروں اور تاجروں سے بھتہ طلب کیا جارہا ہے جس پر پولیس کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پر دکانداروں نے دکانیں بند کرکے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔



ذرائع کے مطابق جمشید کوارٹر،بریگیڈ،پریڈی، کھارادر،سرجانی ، منگھوپیر،گڈاپ،گلشن معمار،اسٹیل ٹاون،ملیر سٹی،ابراہیم حیدری ، کورنگی،گلشن اقبال،رضویہ ، حیدری، نیو کراچی،ماڑی پور، پاکستان بازار،سچل،تھانوں کی حدود میں واقع دکانداروں اور تاجروں کو مسلسل بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.