2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:41
لاہور: ہیروئن کی اسمگل کرنے والی دو خواتین گرفتار
اے آر وائی - لاہور میں ہیروئن ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے دوخواتین منزہ اور فرح دیبا کو گرفتار کرکے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے لی ہے۔
شفیق آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ فرح دیبا پر پہلے بھی اسمگل شدہ کپڑے کی سپلائی کے مقدمات درج ہیں جبکہ اس کی ساتھی ملزمہ منزہ کا کہنا ہے کہ اسے اس کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پشاور کا نسیم پٹھان نامی شخص ان دونوں خواتین کو بطور کیرئیر استعمال کرتا ہے اور اس کی گرفتاری کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ دونوںخواتین کو مقدمہ درج کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔