2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:41
ٹنڈو آدم:نجی گیس کمپنی کا ملازم اسلحہ کے زور پر اغوا
اے آر وائی - ٹنڈو آدم میں بھٹ شاہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گیس کی تلاش کرنیوالی نجی کمپنی ڈی جی پی کے ملازم ڈرائیور رفاقت جت کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کرلیا۔
واقعہ کی اطلاع پر کمپنی کے ملازمین نے کام بند کرکے ملازم کو بازیاب کرانے کیلئے احتجاج کیا۔ دوسری جانب ضلع مٹیاری اور سانگھڑ کی پولیس نے اغوا کئے گئے شخص کو بازیابی اور ملزمان کو گرفتار ی کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی ہے۔