2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:گرفتارملزم اینٹی کارلفٹنگ سیل سےفرار
اے آر وائی - کراچی میں گاڑیوں کی چوری میں ملوث گرفتارملزم اینٹی کارلفٹنگ سیل سے باآسانی فرارہوگیا،غفلت برتنے پر ہیڈکانسٹیبل کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
شریف آبادپولیس کےمطابق فرارہونےوالاملزم فیصل گاڑیوں کی چوری میں ملوث تھا،جس کوعزیزآباد کے علاقے سے گرفتارکیا گیا تھا، پولیس حکام نےغفلت برتنےپرہیڈکانسٹیبل علی مددکوگرفتارکرکےاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔