2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:41
کراچی: لیاری سے بوری بند لاش برآمد ، فائرنگ سے 2افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلری سے ملنے والی بوری بند لاش نوجوان کی ہے جسے فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بلدیہ ٹاون میں فائرنگ کے واقع میں ایک خاتون اور گلستان جوہر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا۔