2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:41
لیہ:پنچائت کی اوباش نوجوان کو100کوڑےاورضلع بدرکرنےکی سزا
اے آر وائی - لیہ میں چار سالہ بچی سے زیادتی پر پنچائت نے اوباش نوجوان کو سو کوڑوں کی عبرت ناک سزا سنادی پولیس نے مذاکرات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
محلہ یوسف آباد میں چھبیس سالہ اسلم نے اپنی ہی رشتہ دار بچی کو ہوس کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر اسے گلی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ برادری والوں نے پنچائیت کے تحت اسلم کوسزا سنائی اور اسے مسجد کے صحن میں سزا دی گئی۔
اطلاع پر پولیس پہنچی لیکن بااثر افراد کی مداخلت کی وجہ سے کچھ نہ کر سکی۔ بعدمیں پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔