2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:42
چنیوٹ: گھریلو تنازع، لڑکی بنی اجتماعی زیادتی کا نشانہ
اے آر وائی - چنیوٹ میں ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کا جسم سگریٹ سے داغتے رہے۔
نواحی علاقے ٹینڈے والا کی رہائشی چودہ سالہ کوثر گھریلو تنازع پر ظلم کا نشانہ بنی۔ ملزمان فرار ہوگئے۔والدین اوراہل محلہ نے اسے تلاش کیا اور رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچے لیکن تھانہ بڑانہ میں ایس ایچ او تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس پر ا س کے والدین انصاف کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پہنچے جس کے بعد کوثر بی بی کاڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر میں میڈیکل کرایا گیا۔