تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:42

لاہور:دو خواتین اورمعصوم بچی پر تیزاب پھینک دیاگیا

اے آر وائی - لاہور کے علاقےسنت نگر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان دو خواتین اور ایک دو سالہ بچی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ عروج اورصبا، دوسالہ فاطمہ کےساتھ بازارسے گھرواپس آرہی تھیں۔ تیزاب گرنے سے دونوں خواتین اور معصوم بچی کے بازو جھلس گئے۔ متاثرہ خواتین کو طبی امدا د کے لئے میو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچایا گیا۔



واقعے کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.