2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:42
سکھر : واٹر فلٹرپلانٹ ناکارہ ، شہری صاف پانی کو ترس گئے
اے آر وائی - سکھر میں اربوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے واٹر فلٹر پلانٹ ناکارہ ہوگئے۔ گرمی کی شدت سے بے حال شہری پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ سکھر ،خیرپور،جیکب آباد،گھوٹکی، شکارپور،لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں فلٹر پلانٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ناکارہ ہوتے جارہے ہیں۔ ایک پلانٹ کی لاگت اٹھارہ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
صاف پانی کی قلت کے سبب اندرون سندھ مختلف شہروں میں لوگ گیسٹرو سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اس صورتحال میں صاف پانی فراہم کرنے والے فلٹر پلانٹ حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔