تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:43

کراچی: ایم کیو ایم کے زیر اہتمام شہداءپکا قلعہ کی 22ویں برسی

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہدا کی بائیسویں ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ برسی کے سلسلے میں اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے۔



اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی وفاقی و صوبائی وزرا، سینیٹرز ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شہدا کے لیے دعا کے بعد الطاف حسین اور ان کی ہمشیرہ طاہرہ خاتون کی درازی عمر اور تندرستی کے لیے دعا کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.