تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:43

راولپنڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

اے آر وائی - پیر ودھائی کے مقام پر مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر فائرنگ سے چار افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ تین افراد فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔



راولپنڈی میں پیر ودھائی کے ایک ہوٹل میں رات گئے مسلح افرد نے ہوٹل کے کمروں میں گھس کرچار افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر کر کے انہیں ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ سے تین افراد زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیئے گئے۔



زخمیوں میں سے ایک زخمی کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کمروں میں داخل ہوا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے چار ساتھی موقع پر ہلاک ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قبائلی جھگڑے کا شاخسانہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.