تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ میں تین افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

اے آر وائی - پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے فیروزآباد کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ فیروز آباد کے نالے میں تین بوریاں پڑی ہیں ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں بوریاں قبضے میں لے لیں جن سے تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں۔



پولیس نے تینوں نعشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچادیا ،جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ تینوں افراد کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی عمریں تیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں،جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.