تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ،حساس مقامات پر پولیس گشت اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ۔



پولیس کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب سندھی بلوچ سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، کورنگی ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔



دوسری جانب صدر ایمپریس ما رکیٹ، قائدآباد ریلوے کالونی اور ناظم آبا د میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے ،شہر میں امن کے قیام کیلئے پولیس گشت کے گشت اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے گاڑیوں سے کالے شیشوں کو بھی ختم کیا جارہا ہے آج صبح سے ہی شہر کی مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جو اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.