2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:44
ملتان: گھر کی چھت بیٹھ گئی،بچی جاں بحق
اے آر وائی - ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے 4 سالہ بچی ہلاک جبکہ ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اندرون دہلی گیٹ چاہ کوڑے میں عبدالواحد نامی شخص دومنزلہ مکان کے بالائی حصہ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پزیر تھا کہ اچانک چھت گرنے سے والدین سمیت 3 بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر نشتر منتقل کر دیا۔ جبکہ 4 سالہ بچی سویرا اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔