2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:46
کراچی میں ایک اور خونی دن،6افراد سے زندگی چھین لی گئی
اے آر وائی - کراچی میں صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرایع کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ اور جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔
گلشن اقبال ضیاء کالونی میں فائرنگ سے مذہبی تنظیم کے دو افراد مفتی ذیشان اور دانش جاں بحق ہوگئے ، لائینز ایریا میں ایک مکان سے اٹھائس سالہ خواجہ سرا سراج کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، پہلوان گوٹھ سندھی بلوچ سوسائٹی میں تیس سالہ شکیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جس نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔