2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:46
کراچی،موت کا رقص جاری، ایس پی،ڈاکٹر سمیت 8افراد قتل
اے آر وائی - کراچی میں موت کا بھیانک رقص جاری ہے ۔ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ایس اپی ایڈمن اور ڈاکٹر سمیت آٹھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ اور جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے ،گلشن اقبال ضیاء کالونی میں فائرنگ سے مذہبی تنظیم کے دو افراد مفتی ذیشان اور دانش جاں بحق ہوگئے ، لائینز ایریا میں ایک مکان سے اٹھائس سالہ خواجہ سرا سراج کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
پہلوان گوٹھ سندھی بلوچ سوسائٹی میں تیس سالہ شکیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جس نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔کورنگی میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایس پی ایڈمن شاہ محمد اور ان کے ساتھی ڈاکٹر دلشاد جاں بحق ہوگئے۔