2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:46
ملتان:نامعلوم افرادنے 26سالہ جہانگیر پر تیزاب پھینک دیا
اے آر وائی - ملتان نامعلوم افرادنے گھر کا دروازہ بجا کرچھبیس سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا زخمی نوجوان کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملتان کے علاقہ تھانہ ممتاز اباد کے رہائشی چھبیس سالہ نوجوان جہانگیر پر نامعلوم افراد نے گھر کا دوازہ بتا کر تیزاب پھینک دیا جس سے جہانگیر کی گردن ،بازو اور چہرے کا کچھ حصہ بھی متاثت ہو گیا۔ شور مچانے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی نوجوان کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے نوجوان کے لواحقین کے مطابق شہباز کی کچھ دن پہلے دوکان پر کسی لڑکے سے تلخ کلامی ہوئی تھی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔