تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:46

گوجرانوالہ: مدرسے کے استاد کا دو طالب علم بھائیوں پر تشدد

اے آر وائی - گوجرانوالہ سبق یاد نہ کرنے اور چھٹیاں کرنے پر مدرسہ کے قاری نے طالب علم دو بھایوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔



تھانہ سول لاین کے علاقہ عثمان کالونی میں مدرسہ کے قاری نے سبق یاد نہ کرنے اور چھٹیاں کرنے پر دو سگے بھایوں حسنین اور زبیر کو ربر کے پایپ کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے جسموں کو سگریٹ سے جلادیا۔



بچوں کی ماں کوثر بی بی بچوں کو میڈیکل کے لیے ہسپتال لے آئی۔ تھانہ سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد قاری عثمان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.