2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:46
فیصل آباد:سمن آبادپولیس کےٹارچرسیل سے4افرادبازیاب
اے آر وائی - فیصل آباد میں عدالتی بیلف نے تھانہ سمن آباد پولیس کے نجی ٹارچر سیل سے چار نوجوانوں کو بازیاب کرا لیا ۔
وسیم ، شاہد، شکیل اور اس کے کزن علی رضا کو پندرہ روز قبل ایس ایچ او تھانہ سمن آباد مغفور احمد نے انہیں حراست میں لے کر گلشن رفیق کالونی میں نجی ٹارچر سیل میں لے جا کرتشدد کا نشانہ بنایا ۔ محبوس نوجوانوں کے رشتہ دار کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج قیصر نذیر نے بیلف کو حبس بے جا میں رکھے گئے افراد کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
آج عدالتی بیلف نے ایک مکان میں بنائے گئے ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑے چاروں افراد اور شراب کی سینکڑوں خالی بوتلیں برآمد کر کے انہیں عدالت میں پیش کر دیا ۔ فاضل جج نے ایس ایچ او سمن آباد کے خلاف حبس بے جا اور تشدد کا مقدمہ درج کر نے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او کو کل طلب کر لیا ہے۔محبوس نوجوانوں کی ٹانگوں پر تشدد کیا گیا تھا ۔