2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:47
ایبٹ آباد: طالبعلم کی خودکشی، ٹیچرمعطل
اے آر وائی - ایبٹ آباد میں ٹیچر کے رویئے سے دلبرداشتہ مبین کی خودکشی کی اے آروائی نیوز پر خبر نشرہونے پر اسکول انتظامیہ نے متعلقہ ٹیچرکو معطل کردیا ہے۔
خودکشی سےپہلے ساتویں کلاس کے طالب علم مبین نے اپنی ڈائری میں انگریزی کےاستاد کےنارواسلوک کا ذکر کیاتھا۔سولہ اپریل کو اپنی ڈائری میں مبین نے تحریرکیاتھاکہ انگریزی کے استاد نے اسے اردو بولنے پر سزادی۔ پانچ روپے جرمانہ کیا اور شرٹ کی سامنے والی جیب میں ہاتھ ڈال کر اس کی والدہ کی تصویر نکال لی۔ مبین نے مزید لکھا کہ انگریزی کے ٹیچر نے اسے اتنا مارا کہ اس قدر اس کے والد نے بھی نہیں ماراتھا۔