2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:48
مظفرگڑھ: نویں جماعت کے طالب علم نے خود کو آگ لگالی
اے آر وائی - مظفرگڑھ میں گھریلو حالت سے تنگ آکر نویں جماعت کے طالب علم نے خود کو آگ لگالی، والدین کا کہنا ہےکہ طالب علم پر پڑھائی کا دباؤ تھا۔
مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ اڈا بصیرہ کے رہائشی تیرہ سالہ مدثرنے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹرز کےمطابق طالب علم کے جسم کا پچاس فی صد حصہ جل گیا ہے۔ اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ والدین کا کہنا ہےکہ گورنمنٹ ہائی سکول میں نہم جماعت کا طالبعلم ہےاور اس پر پڑھائی کا دباؤ تھا۔