2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کیماڑی سے سی آئی ڈی پولیس نے بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی آئی ڈی پولیس نے کیماڑی میں ویسٹ ہارف روڈ پر چھاپہ مار کر تین ملزمان محمد عمران، ابوبکر اور آصف کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں بینک سے 67 لاکھ روپے لوٹے تھے جبکہ سولجربازار کے علاقے میں بینک سے 52 لاکھ رپوے لوٹے تھے جکہ پولیس کے مطابق ملزمان نے ملتان میں بھی ایک بینک میں ڈکیتی کی ہے۔
ملزمان کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر جانے والے افراد سے بھی لوٹ مار کرتے تھے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف دو پستول پانچ لاھ روپے آٹھ لیپ ٹاپ اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔