تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:48

بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو ایوان سے باہر پھینک دیں گے،راجہ ریاض

اے آر وائی - قائد حزب اختلاف پنجاب راجہ ریاض نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو بجٹ اور وزیر اعلٰی کو ایوان سے باہر پھینک دیں گے۔ اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے ساتھ ڈرامے بازی کی جارہی ہے۔



انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ پیش کرنے میں صرف چھ دن باقی رہ گئے ہیں مگر ابھی تک صوبائی کابینہ اور اپوزیشن کو اس پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کی طرح اس بار پھر غیر معروف وزیر خزانہ ڈھونڈ لیا گیاہے ۔ جسے بجٹ کی الف ب کا بھی پتہ نہیں اور بیوروکریسی کا دیا ہوا بجٹ صرف وہ پڑھیں گے۔



راجہ ریاض نے حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لاہور پرلوہا چوروں نے قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ مخصوص فاونڈری کا لوہا استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے لیپ ٹاپ سکیم میں بھی گھپلوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.