تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:48

صوبے بلدیاتی انتخابات نہ کراکےآئین سے انحراف کررہے ہیں،کھوسہ

اے آر وائی - گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں نے بلدیاتی اداروں کے انتخابات نہ کرواکر آئین کے انحراف اور عوا م کو حق حکمرانی سے محروم کرنے کا باعث بنے ہیں۔



لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مقامی حکومتیں شہری مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویوں کے باعث انتخابات ممکن نہیں ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر کی حیثیت سے انہوں نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لئے بھیجے گئے آرڈیننس اور بل مسترد کئے۔



گورنر نے کہاکہ بلدیاتی اداروں میں منتخب نمائندے نہ ہونے کے باعث دیہاتی علاقوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جاگیردارانہ اور استحصالی نظام نہ بدلا گیا تو عوام حکمرانوں کا جینا دو بھر کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام تباہ ہوچکا ہے۔ عدلیہ پر عوام کے اعتبار کی بات درست نہیں۔ بہتر انصاف کی فراہمی کے لئے عدالت کو دو حصوں میں تبدیل کرکے آئین درخواستوں کی سماعت کے لئے وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کی تجویز دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.