تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : چھٹی جماعت کے بچے کی خود کشی

اے آر وائی - ایبٹ آباد کے بعد کراچی میں بھی ایک طالب علم نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پر خودکشی کرلی۔ کم عمر طالب علموں پربڑھتاہوادباؤ،اساتذہ کا ناروا سلوک ، امتحان میں ناکامی اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کا نتیجہ خودکشی بنتا جا رہا ہے ۔



فیصل آباد کے عمرنے اساتذہ کے ناروا سلوک اور والدین کے ڈرسے کیا خود کو شعلوں کے سپرد۔ ایبٹ آباد کا عبدالمبین اس لیے پھندے پر جھول گیا کہ ٹیچرنے اتنامارا جتنا کبھی اس کے والد نے بھی نہیں ماراتھا۔ عمر کے شعلے ٹھنڈے ہوئے نہ عبدالمبین کا کفن میلا ہوا۔ کہ کراچی کا رضا بھی پھندے پر جھول گیا۔



پاپوش نگر کے رہائشی چھٹی جماعت کے طالب علم کو ٹیسٹ میں فیل ہونے کادکھ تھا۔ والدین نے بھی ڈانٹ ڈپٹ کی۔ والدین نے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔ معصوم زندہ رہتا تو تعلیم بھی حاصل کرلیتا۔ ندیم اب دنیا میں نہیں۔ کتابیں ،بستہ اور یونیفارم اس کی یاد دلارہے ہیں۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.