تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:49

مانسہرہ میں 3بھائیوں سمیت 4افرادقتل

اے آر وائی - مانسہرہ میں رات گئے مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مانسہرہ کے علاقے بیدڑا میں مسلح افراد نے تنازعہ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔



واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فریقین میں گاڑی کاتنازعہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.