2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:49
حویلی لکھا میں باپ نے تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا
اے آر وائی - اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں باپ نے علی الصبح اپنی تین کمسن بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
ملزم کی بیوی انیلہ کے مطابق اس کے خاوند نے صبح ناشتہ تیار کرنے کا کہہ کر مکان کی نچلی منزل پر بھیج دیا اور اس دوران اس نے سوئی ہوئی تین بیٹیوں سات سالہ فروا، تین سالہ فرح اور دو ماہ کی شیرخوار بچی فاخرہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ ملزم کی بیوی دو بیٹوں کو گھر سے لے کر چلی گئی ۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ محلہ داروں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں گھریلو تنازعہ چل رہا تھا اور ایک روز قبل ملزم محمد احمد روٹھی ہوئی بیوی کو پاک پتن سے مناکر گھر لایا تھا ۔