تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:49

ڈیرہ غازی خان.نوجوان نے غربت سے تنگ آکرخودکشی کر لی

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان میں نوجوان نے غربت اور نا مساعد گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔



واقعے کی تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی کے علاقہ میں بیس سالہ محمد وسیم نامی نوجوان جو کہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی کفالت اور تعلیمی اخراجات پورے کرنے کی غرض سے وڈیو گیم کی دکان چلاتا تھا۔



بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروبار نہ ہونے پر گذشتہ کئی ماہ سے مالی پریشانی کا شکار تھا جس پر اس نے آج علی الصبح اس نے مالی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی دکان میں گلے میں پھندے ڈال کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گدائی نے لاش کو قبضہ میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.