2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:49
پنجاب:اسکولوں میں یکم جون سے موسم گرماکی تعطیلات کا اعلان
اے آر وائی - پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے تئیس اگست تک تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
عیدالفطر کی تعطیلات بھی گرمیوں کی تعطیلات کے ساتھ شامل ہیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے یکم جون سے اساتذہ کے تبادلوں پرعائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔