2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:50
لاہور: گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی
اے آر وائی - لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب نوجوان گلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ سبزہ زار لاہور کا رہائشی بلال عامر موٹرسائیکل پر اپنے دفتر کالا شاہ کاکو جارہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
اسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گلے میں ڈور پھرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔