2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51
ملتان:فالسے توڑنے کی سزا،مالیوں کے تشدد سے لڑکا جاں بحق
اے آر وائی - ملتان میں باغ سے فالسے توڑنے پرمالیوں نے پندرہ سالہ لڑکا پروحشیانہ تشدد کیا۔ تشدد کے نتیجے میں عبدالرحمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ملتان کے نواحی علاقے گرین ٹاون کا رہائشی پندرہ سالہ عبدالرحمان دوستوں کے ہمراہ گھر کے قریبی باغ میں کھلنے گیا جہاں سب دوست فالسے توڑ کر کھانے لگے مالیوں کے آجانے پر تمام لڑکے بھاگ کئے لیکن عبدالرحمن کو مالیوں نے پکڑ لیا۔ وحشیانہ تشدد سے عبدالرحمان موقع پر دم توڑ گیا۔
تشدد کرنے والے مالی بلال اور اللہ دتہ موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ گلگشت پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ دونوں مالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔