تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51

سکھر:اجرت مانگنے پر فیکٹری مالک کا مزدورپر تشدد

اے آر وائی - اجرت مانگنے پربے رحم فیکٹری مالک نے مزدور پر سریے اور ڈنڈے برسا دیئے۔ سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع نجی بسکٹ فیکٹری کے مالک شمس قریشی نے فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور محمد مراد علی شیخ کو اجرت مانگنے پر سریوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا۔



مزدور کے مطابق اسکی دو ماہ کی تنخواہ مالک نے روکی ہوئی تھی جس کیلئے وہ چکر لگا رہاتھا اور جب وہ اپنی تنخواہ لینے کیلئے فیکٹری گیاتو مالک نے اپنے لوگوں کی مدد سے اسے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا اوربعد ازاں چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔متاثرہ لڑکے نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ مالک کے خلاف کارروائی کرنے سمیت انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.