2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51
اسلام آباد: ویمن ہاسٹل کی بجلی منقطع،خواتین سراپااحتجاج
اے آر وائی - اسلام آباد میں جی فائیو کے علاقے میں وومن ہاسٹل کی بجلی گزشتہ روز دوپہر دو بجے سے منقطع ہے ہاسٹل میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ہر مہینے باقاعدگی سے اپنے کمرے کا کرایہ اور گیس اور بجلی کے بل بھی ادا کرتی ہیں۔
خواتین کا کہنا تھا کہ واپڈا نے بغیر کسی نوٹس کے ویمن ہاسٹل کی بجلی منقطع کردی ہے۔ چار روز قبل بھی ہاسٹل کی بجلی منقطع کردی گئی تھی۔ جس سے ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وومن ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین سراپا احتجاج ہیں۔
انتظامیہ کے کسی بھی افسر نے ان سے رابطہ کرکے بجلی کی بحالی کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔