تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51

کوٹ رادھا کشن:شوہرکو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

اے آر وائی - کوٹ رادھا کشن میں شوہر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی سیالکوٹ سے اپنے ساتھی کے ساتھ گرفتار۔



چوکی فیکڑی ایریا کی حدود میں واقعہ بستی سلامت پورہ کی رہائشی فرزانہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر ایک ہفتے قبل اپنے خاوند کو دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کرکے قریبی قبرستان میں دفن کردیا تھا۔



ملزمہ نے اپنے اقبالی جرم میں کہا کہ اس کا خاوند نشے کا عادی تھا۔ اور اسے مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنے آشنا سہیل کے ساتھ ملکر پہلے اپنے خاوند کو نشہ آور گولیاں کھلائیں پھر بعد میں قتل کرکے اسے قریبی قبرستان میں گڑھا کھودا کر دفن کردیا۔ ملزمہ بعدازاں سیالکوٹ فرارہوگئی جسے پویس نے گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.